لال حویلی کے شیخ کو "خسارے"کاامکان

لال حویلی کے شیخ کو "خسارے"کاامکان
لال حویلی کے شیخ کو

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو جھنڈی کرادی ہے ۔ شیخ رشید نے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے لیے تیرہ اگست کو اعلان کرنے کا عندیہ دیاجس کے مطابق مسلم لیگ ن یا تحریک انصاف کے ساتھ اُن کے الحاق کا امکان تھالیکن مسلم لیگ ن کے ذرائع نے تصدیق کردی ہے کہ ن لیگ نے کارکنان کے دباﺅ پر شیخ رشید کو نہ لینے کا فیصلہ کرلیاہے جبکہ مرکزی قیادت میں شامل ایک رہنماءاُنہیں پارٹی میں لینا چاہتے تھے ۔دوسری طرف تحریک انصاف کے کارکنان نے بھی شیخ رشید سے انتخابی اتحاد کرنے کی مخالفت کی تاہم عوامی مسلم لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا عندیہ دے دیاہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں