پولیس نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کا مبینہ ملزم مار دیا

پولیس نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کا مبینہ ملزم مار دیا
پولیس نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کا مبینہ ملزم مار دیا

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان پولیس نے سری لنکاکرکٹ ٹیم پرحملے کے مبینہ ملزم اورکالعدم تحریک طالبان کے قائد عبدالغفار عرف سیف اللہ کو گولی مار دیا ہے ۔پولیس کے مطابق غازی گھاٹ پل کے قریب سی آئی اے کی کارروائی کے دوران خود کش جیکٹ پہنے کالعدم تنظیم کا کارکن ہلاک ہوگیاہے ۔پولیس کاکہناہے کہ سی آئی اے نے مخبر کی اطلاع پر مسافر بس کو غازی گھاٹ پل کے قریب روکا اور مخبر کی نشاندہی پر ملزم کو بس سے نیچے اتار کر تلاشی کی کوشش کی تو ملزم نے جیب میں موجود دستی بم پھاڑے کی کوشش کی لیکن پولیس نے سرعت سے فائرنگ کرکے کالعدم تحریک طالبان کے قاری مطیع الرحمان گروپ کے کارکن عبدالغفار عرف سیف اللہ کو ہلاک کردیا۔ حکام کے مطابق ملزم کے بیگ کی تلاشی لینے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیاگیاجنہوں نے ملزم کے خود کش جیکٹ پہنے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بیگ میں راکٹ لانچر اور بارودی مواد کی تصدیق کردی ۔ سی سی پواو ملتان عامر ذوالفقارکے مطابق غازی گھاٹ پل پر مارا جانے والا قاری سیف اللہ کالعدم تحریک پاکستان کا قائد اور سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کا ملزم تھا۔اس کے علاوہ بینک ڈکیتیوں میں بھی ملوث تھا۔

مزید : ملتان


loading...