کوئٹہ سے ایک اورسینئرڈاکٹر اغواءکرلیاگیا

کوئٹہ سے ایک اورسینئرڈاکٹر اغواءکرلیاگیا
کوئٹہ سے ایک اورسینئرڈاکٹر اغواءکرلیاگیا

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بروری روڈ سے نامعلوم مسلح افراد نے سینئر ڈاکٹر غلام رسول کو اغواءکرلیا۔ذرائع کے مطابق ماہر نفسیات غلام رسول بولان میڈیکل کمپلیکس سے اپنے گھر جارہے تھے کہ بروری روڈ پر نامعلوم افراد نے اُنہیں روکااور اُن کی گاڑی سے نکال کر اپنے ساتھ لائی گئی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ۔ ابتدائی طورپر ذرائع کے بتایاکہ ڈاکٹر غلام رسول کے ساتھ اُن کی گاڑی میں دوست بھی موجود تھے لیکن تصدیق نہیں ہوسکی ۔

مزید : کوئٹہ