شوکت خانم ہسپتال کے لاکھوں ڈالر بیرون ملک منتقل ، سٹہ کھیلا گیا : ن لیگ ،الزامات غلط ہیں :عمران خان

شوکت خانم ہسپتال کے لاکھوں ڈالر بیرون ملک منتقل ، سٹہ کھیلا گیا : ن لیگ ...
شوکت خانم ہسپتال کے لاکھوں ڈالر بیرون ملک منتقل ، سٹہ کھیلا گیا : ن لیگ ،الزامات غلط ہیں :عمران خان

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر شوکت خانم ٹرسٹ ہسپتال کے لاکھوں ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام لگایا ہے اور ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کی ہے کہ ن لیگ اس فلاحی ادارے پر سیاست نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی اس فلاحی ادارے کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔ ن لیگ کے خواجہ آصف، پرویز رشید اور مشاہد اللہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈبل شاہ جب لوگوں سے پیسہ لیتا تھا تو یہ نہیں کہتا کہ میں نے کیا کرنا بلکہ کہتا کہ میں بزنس کر کے انہیں ڈبل کروں گا ۔ اب عمران خاں نے کیا کیا ہے؟ جنہوں نے صدقات ، خیرات اور عطیات کے پیسے کس طرح بیرون ملک کیوں گئے اور عوام کے پیسے سے سٹہ کھیلا گیا اور رئیل سٹیٹ کا کاروبار کس طرح کرتے رہے ۔ اپنے الزامات کے حق میں انہوں نے شوکت خانم ٹرسٹ کی بیلنس شیٹ پیش کی ہے۔ دوسری جانب عمران خان اور شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ ن لیگ نے محض سیاسی مقاصد کیلئے ڈرامہ کیا ہے ۔ عمران نے کہا کہ پاکستا نی ہیسے بیرون ملک نواز شریف نے منتقل کئے ہیں ہم نے نہیں ۔ اگر ن لیگ کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں جائے۔ شوکت خانم ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا فنڈز کا معاملہ شفاف ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں