زرداری کوبھی تنخواہ مل جائے گی

زرداری کوبھی تنخواہ مل جائے گی
زرداری کوبھی تنخواہ مل جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اے جی پی آر نے ہڑتال ختم کرکے صدر وزیراعظم اورگورنر وں سمیت وفاقی و صوبائی ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کا عمل شروع کردیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق رمضان کو دیکھتے ہوئے ہڑتال کی واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے وفا ق اور صوبوں میں تنخواہوں کی ادائیگی پر کام شروع کردیا ۔اُنہوں نے بتایاکہ ہڑتال ختم کرنے سے وفاقی ، صوبائی ملازمین کو سہولت ہوگی اورآج سے تنخواہیں شروع کرنے کا عمل شروع کردیں گے ۔واضح رہے کہ ہڑتال کے دوران صدر ،وزیراعظم ،اورگورنروں کی تنخواہیں روک لی گئی تھیںجو اب مل جائیںگے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -