پشاورکا مغوی طالبعلم بازیاب ، ملزم گرفتار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)متنی کے علاقے اضاخیل میں پولیس نے تاوان کے لئے اغوا کئے گئے طالب علم کا بازیاب کرواکر تین اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ایس پی سٹی آصف اقبال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اضاخیل سے کارروائی کے دوران 19 جون کی شب دلہ زاک روڈ سے اغواءکیا جانے والادسویں جماعت کا طالبعلم حسیب بازیاب اور تین اغواءکار گرفتار کرلئے ہیں ۔ ایس پی سٹی نے کہا کہ حسیب اللہ کے بدلے اغوا کاروں نے ایک کڑور تاوان کا مطالبہ کیاتھا۔