اب ساون برسے گا

اب ساون برسے گا
اب ساون برسے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور بتایا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں جس کے باعث جمہ سے اتوار تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں بھی کل شام سے شمالی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیں گی جس کے بعد اسلام آباد، پنجاب خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے اور پنجاب کے چاول کی کاشت کے علاقوں میں بھی ہفتے اور اتوار کو موسلادھار بارش ہو گی جبکہ بارشوں کے باعث راول، سملی، خان پور اور منگلا ڈیم میں پانی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ دریں اثناءبھارتی محکمہ موسمیات نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ رواں ماہ مون سون کی حالت بہتر ہو جائے گی اور کچھ بارشیں برسیں گی تاہم ستمبر میں پھر بارشوں کا امکان کم ہے۔

مزید :

ماحولیات -