لوڈشیڈنگ پرا ے این پی کی اے پی سی خطرے میں پڑگئی

لوڈشیڈنگ پرا ے این پی کی اے پی سی خطرے میں پڑگئی
لوڈشیڈنگ پرا ے این پی کی اے پی سی خطرے میں پڑگئی

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کا لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا جو اپوزیشن کے انکار کے بعد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر افراسیاب خٹک کی سربراہی میں اے این پی کا وفد ایک ایک اپوزیشن رہنماءکے پاس گیامگر خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے پورے اپوزیشن کی طرف سے انکار کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی حکومت کے ساتھ شامل رہی اور اقتدار کے مزلے لیتی رہی جو اب ہمیں بھی اپنے گناہوں میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں موجود کسی جماعت میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ کسی اور کے گناہ میں شامل ہوں۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی کی اپوزیشن نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کیلئے الگ کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جو توانائی بحران پر مشترکہ لائحہ عمل تیار کرے گی۔

مزید : پشاور