لاہور کی فرو ٹ منڈی میں بم دھماکے ، دوافراد جاں بحق، 18زخمی ، تحقیقات شروع

لاہور کی فرو ٹ منڈی میں بم دھماکے ، دوافراد جاں بحق، 18زخمی ، تحقیقات شروع
لاہور کی فرو ٹ منڈی میں بم دھماکے ، دوافراد جاں بحق، 18زخمی ، تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بادامی باغ فروٹ منڈی میں دو بم دھماکوں میں دومزدور جاں بحق اور 18زخمی ہوگئے جنہیں میو ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ نجی چینل کے مطابق پہلا دھماکہ ایک ٹھیلے کے قریب دیوار میں نصب مواد میں ہوا جس پر افراتفری پھیل گئی اور دوسرا دھماکہ ٹھیک چھ منٹ بعد گیٹ نمبر تین پر ہوا جس سے مجموعی طورپر 20افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں شاہدرہ کا وقاص اور پاکپتن کے سلیم دم توڑ گئے ۔ وقاص کی لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی جبکہ سلیم کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی جسے وصول کرنے کے لیے اہل خانہ پہنچ گئے ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکوں میں دو سے اڑھائی کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیاہے ۔ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل کے مطابق تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور زخمیوں کا مناسب علاج کیا جا رہا ہے۔زخمیوں میں خان گل، حافظ شہزاد، محمد سلیم، آصف، صداقت حسین، محمد رفیق، خالد گل، اختر حسین ، محمد شریف، امیر حسین، امداد خان، احسان اور دیگر شامل ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے باعث امدادی کارکنوں کو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ دھماکوں کے بعد شہر کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں اور مساجد سمیت اہم تنصیبات کی سیکیورٹی سخت اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اہم شواہد حاصل کر لئے ہیں۔آئی جی کی ہدایت پر خفیہ ادارے اور پولیس کی مشترکہ ٹیم تفتیش کررہی ہے ۔ دوسری طرف کروڑوں روپے کا کاروبار کرنے والی فروٹ منڈی میں سیکیورٹی کا کوئی خاطر خواہ انتظام ہے اور نہ ہی پولیس کی کوئی چیک پوسٹ ۔منڈی میں کام کرنے والے مزدوروں اور باہر سے آئے ٹرک ڈرائیوروں نے الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔