مغوی پاکستانی قزاقوں سے رہا ،چوبیس گھنٹوں میں پاکستان پہنچے گے

مغوی پاکستانی قزاقوں سے رہا ،چوبیس گھنٹوں میں پاکستان پہنچے گے
مغوی پاکستانی قزاقوں سے رہا ،چوبیس گھنٹوں میں پاکستان پہنچے گے

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صومالی قزاقوں نے بحری جہاز ایم وی البیڈو پر یرغمال بنائے گئے پاکستانی عملے کے سات ارکان کو رہا کر دیا ہے۔ رہائی پانے والوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔ ان پاکستانیوں کو 15 دیگر غیر ملکیوں سمیت ملائشین کمپنی کے بحری جہاز سمیت نومبر 2010ءمیں اغواءکیا گیا تھا اور ان کی رہائی کیلئے بھاری تاوان طلب کیا گیا تھا جس کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کی مہم چلائی گئی تھی۔گورنرسندھ عشرت العباد نے بتایاہے کہ رہائی پانے والے ساتوں پاکستانی چوبیس گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائے گے۔رہائی پانے والے اہل خانہ کےساتھ گورنر ہاﺅس میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عشرت العبادنے یرغامالیوںکی رہائی کیلئے فنڈ جمع کرنے کی مہم میں حصہ لینے والوں کا بھی شکریہ ادا کیااس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رہائی پانے والے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اورکہاکہ انہیں اس آزادی ہوئی ہے ۔اُن کاکہناتھاکہ ایم کیو ایم میں تمام زبانیں بولنے والے شامل ہیں اوراُن سب کی ایک سی حیثیت اوراہمیت ہے۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گورنرسند ھ عشرت العبادکو ٹیلی فون کیا اور رہائی پانے والے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اوراس ضمن میںاہم کردار اداکرنے والے سند ھ کے گورنر عشرت العبادکو خراج تحسین پیش کیاہے

مزید : قومی