پانی سے گاڑی چلانے والا ایک اور انجینئر "مارکیٹ "میں آگیا

پانی سے گاڑی چلانے والا ایک اور انجینئر "مارکیٹ "میں آگیا
پانی سے گاڑی چلانے والا ایک اور انجینئر

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی محمد قمر کے مطابق وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے اس پر کام کر رہے تھے اور اب تک وہ یہ کٹ چھ گاڑیوں میں نصب کر چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر اس سلسلے میں بہت مفید معلومات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں 70 فیصد فیول اور 30 فیصد پانی ہو گا اس سے فیول کی30 فیصد بچت ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ 100 فیصد پانی پر چلانا ممکن نہیں سیکیورٹی رسک ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یقین کرنے والی بات نہیں تاہم اگر یہ ٹھیک ہے تو اچھی بات ہے اور اگر خحکومت کو پتہ چل گیا تو پانی بھی 100 روپے لیٹر کر دے گی۔انہوں نے کہا کہ پانی سے آکسی ہائیڈروجن بن جاتی ہے جو گاڑی میں ایندھن کا کام دیتی ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -