راویل موریسن خواتین سے جھگڑے کے الزام میں گرفتار

Aug 01, 2014 | 07:44 PM

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ ہام یونائیٹڈ کے مڈ فیلڈر راویل موریسن کو دو خواتین سے جھگڑے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق انہوں نے پہلے مانچسٹر کے ایک بار کے سامنے ایک 19 سالہ لڑکی سے جھگڑا کیا اور چند گھنٹوں بعد اسی لڑکی اور اس کے ساتھ موجود ایک 39 سالہ خاتون سے بھی جھگڑا کیا جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے اور مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ 21 سالہ موریسن اس سے قبل بھی مختلف ڈسپلنری خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں