جی میل کے وہ اہم ترین فیچرز جن کے بارے میں آپ کو ابھی بھی معلوم نہیں
سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)آپ نے gmailکا استعمال تو اکثر کیا ہوگا لیکن اس کے کچھ فیچرز ایسے ہیں جن کے بارے میں شائد آپ کو علم نہ ہو۔آئیے آپ کو اس کے دلچسپ فیچرز کے بارے میں بتاتے ہیں۔
Emojis
آپ چاہیں تو ای میل لکھتے ہوئے emotionsکا استعمال کرسکتے ہیں اور کئی طرح کے جذبات کا اظہار Insert Emoticonکا استعمال کرتے ہوئے کرسکتے ہیں۔
More themes
آپ چاہیں تو اپنے جی میل کو رنگا رنگ بنا سکتے ہیں۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ settingمیں جا کرگوگل یا اپنی پسند کا themeلگانا ہے۔
مزید پڑھیں:جی میل کے وہ 10 اہم ترین فیچرجن سے آپ کو فائدہ ضرور اٹھانا چاہیے
Undo send
اگر آپ نے کسی کو غلطی سے ای میل کردی ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ اس ای میل کو روکا بھی جاسکتا ہے۔آپ کو بس settingsمیں جا کر general tabمیں سے Undo sendکو منتخب کرتے ہوئے save changesکابٹن دبانا ہے۔
Dump Hangouts for G.chat
اگرآپ کوئی پرانی جی چیٹ پڑھنا چاہتے ہیں تو اس فیچر کے ذریعے ممکن ہے۔اپنی پروفائل تصویر کے پاس موجود بٹن دبائیں اور Revert to Old Chatپر کلک کریں۔
No attachment limit
کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو میسج آتا ہے کہ یہ تصویر یا مواد زیادہ بھاری ہونے کی و جہ سے بھیجنا ممکن نہیں تو آپ پریشان ہوجاتے ہیں لیکن اب google driveکے ذریعے آپ15GBتک مواد بھی رکھ سکتے ہیں۔