دورانِ پرواز جہاز کی کھڑکی مسافر کی گود میں آگری اور پھر۔۔۔

دورانِ پرواز جہاز کی کھڑکی مسافر کی گود میں آگری اور پھر۔۔۔
دورانِ پرواز جہاز کی کھڑکی مسافر کی گود میں آگری اور پھر۔۔۔

  

لندن (نیوز ڈیسک) حالیہ کچھ عرصے میں ہوائی جہازوں کے ساتھ پیش آنے والے حادثات کی خبروں نے لوگوں کو خوفزدہ کئے رکھا ہے مگر ریان ائیر کے ایک طیارے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے نے فضائی مسافروں کو خوفزدہ سے زیادہ حیران کردیا ہے۔

اخبار ’’دی میٹرو‘‘ کے مطابق ریان ائیر کی ایک پرواز میں لارنس گبسن نامی مسافر لینڈنگ کے دوران اپنی سیٹ پر پُرسکون اور پرامن انداز میں بیٹھے تھے کہ اچانک جہاز کی کھڑکی ان کی گود میں آن گری۔ گیسن کا کہنا تھا کہ ’’یہ میری زندگی کا خوفناک ترین لمحہ تھا۔ میرے لئے تو لینڈنگ پہلے ہی بدترین وقت تھا اور اوپر سے یہ ہوگیا۔ میں تو کچھ وقت کیلئے پاگل ہی ہوگیا تھا۔‘‘

مزید پڑھیں:دوران پرواز جہاز کا کاک پٹ ،کویتی ایئر لائن کا پائلٹ ،فحش اداکارہ اور پھر۔۔۔

یہ عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب جہاز لندن کے Stansted ائیرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا، اور اس کا نشانہ بننے والے 37 سالہ گبسن پولینڈ میں چھٹیاں گزار کر واپس آرہے تھے۔ ان کی پرواز ریان ائیر کے ذریعے بک کی گئی تھی لیکن اسے ایک ائیر ایکسپلور آپریٹ کررہی تھی۔

ریان ائیر نے ایک بیان میں کہا، ’’ہم نے کھڑکی (جو کہ شیشے کو سکریچ سے بچانے کیلئے نصب کی جاتی ہے) کے گرنے کا نوٹس لیا ہے اور آپریٹر (ائیرایکسپلور) سے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس