کینیڈا میں اسقاط حمل کی دوائی بیچنے کی اجازت مل گئی

کینیڈا میں اسقاط حمل کی دوائی بیچنے کی اجازت مل گئی
کینیڈا میں اسقاط حمل کی دوائی بیچنے کی اجازت مل گئی

  

اوٹاوا(آئی اےن پی)کینیڈا میں اسقاط حمل کی دوائی کی فروخت کی اجازت مل گئی ہے اور اب اسقاط حمل کی دوائی کینیڈا میں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق مل سکے گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسقاط حمل کی دوائی مائف گمسیو کے نام سے فروخت ہو گی۔

اس حوالے سے اس کے مینوفیکچرر لائن فارما انٹرنیشنل لمیٹڈ نے اس کو فروخت کرنے کے نوٹیفیکشن کی وضاحت کی ہے۔ ہیلتھ کینیڈا کے حکام نے اس کی ضرورت کومحسوس کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر صحت رونا ایمبروز کوبھی اطلاع کر دی گئی ہے لیکن انہوں نے کوئی موقف نہیں دیا۔

مزید : بین الاقوامی