ریڈیو پاکستان نے ہمیشہ اچھا کام کیا خدمات کی مثال نہیں ملتیں، کرنل( ر)شجاع خانزادہ

ریڈیو پاکستان نے ہمیشہ اچھا کام کیا خدمات کی مثال نہیں ملتیں، کرنل( ر)شجاع ...

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان نے ہمیشہ اچھا کام کیا ہے اس نے ہر مشکل وقت میں اور قومی مفاد کی خاطر لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے جو خدمات دی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی یہ باتیں صوبائی وزیر داخلہ اور صوبائی فلڈ کمیٹی کے چیئرمین کرنل رشجاع خانزادہ نے نمائندہ ریڈیو پاکستان لاہور مدثر قدیر سے خصوصی ملاقات میں کہیں ان کا کہناتھا ہم ہمیشہ ڈیزاسٹر کے حالات میں ریڈیو پاکستان ہی کے ذریعے لوگوں کو آگاہی کا پیغام بجھواتے ہیں ریڈیو پاکستا ن اور پاکستان کا ایک ہی وجود ہے ہم نے سیلاب سے نپٹنے کے لئے مارچ 2015 ء میں انتظامات شروع کردیے تھے جس کے بعد 730 کشتیوں کو خرید کو انہیں سیلاب ذدہ علاقوں میں تعینات ریسکیو اہلکاروں اور افواج پاکستان کے جوانوں کو بجھوادی ہیں تاکہ ان کی وجہ سے عوام کو ریلیف مل سکے انھوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے اب تک 28 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ 141 ریلیف کیمپوں میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور وزیر اعلی پنجاب ان تمام اضلاع کا خود دورہ کررہے ہیں تاکہ عوام کی مشکلات میں ان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جاسکے ۔سیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور حکومت پنجاب کا کردار کے حوالے سے ہونے والی اس خصوصی گفتگو کو ریڈیو پاکستان لاہور اور ایف ایم 93 سے نشر کیا گیا ۔

مزید : کلچر