محمد رفیع کے مداحوں نے ان کی 35ویں برسی منائی

محمد رفیع کے مداحوں نے ان کی 35ویں برسی منائی
محمد رفیع کے مداحوں نے ان کی 35ویں برسی منائی

  

ممبئی (آن لائن) برصغیر کے نامور گلوکار محمد رفیع کی 35 ویں برسی منائی گئی ۔ اس موقع پر ان کے لواحقین اور مداحوں نے ان کے لئے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا ۔ محمد رفیع چوبیس دسمبر 1924ء کو پیدا ہوئے ان کے موسیقی کے شوق کو دیکھتے ہوئے ان کے بڑے بھائی نے استاد ح یدر خان کی سرپرستی میں انہیں موسیقی کی تعلیم دلوائی ۔ محمد رفیع نے لاہور ریڈیو پر پنجابی نغموں سے اپنی فنی سفر کا آغاز کیا اور صرف 13 برس کی عمر میں سٹیج پر گلوکاری کے جوہر دکھائیے جہاں انہیں سننے کے بعد موسیقار شیام سندر نے انہیں ممبئی آنے کی دعوت دی اور یوں رفیع کی لازوال گلوکاری کا آغاز اور لوگوں کے کانوں میں سروں کے رس گھولے اکتیس جولائی 1980ء کو محض چھپن سال کی عمر میں وہ جہان فانی سے کوچ کرگئے. ۔

مزید : کلچر