ایشا کی میڈیا سے دوری کا راز فاش ہو گیا

ایشا کی میڈیا سے دوری کا راز فاش ہو گیا

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکارہ ایشادیول کی میڈیا سے دوری کا راز فاش ہو گیا ۔ ایشا دیول ان دنون میڈیا کی نگاہوں سے بچنے کی ممکنہ حد تک کوششیں کر رہی تھیں اور اب اس کی وجوہات بھی سامنے آ گئیں ہیں ۔ دراصل ایشا دیول اپنی والدہ اداکارہ ہیمامالنی کو گزشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے میڈیا کے کسی بھی چھبتے ہوئے سوال کا جواب نہیں دینا چاہتی ہیں اور اسی لئے وہ میڈیا کو نظر انداز کر رہی تھیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود ہی خاموش تھی اور والدہ کے حادثے کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کر رہی تھی کیونکہ میڈیا بات کا بتنگر بنا دیتا ہے میری والدہ کے معاملے میں احتیاط کے باوجود میڈیا نے حد سے زیادہ مداخلت کی اس کا نقصان بھی ہوا ۔

مزید : کلچر