انجلینا جولی اپنی خیراتی فاؤنڈیشن بیٹے کو سونپنے کی خواہاں

انجلینا جولی اپنی خیراتی فاؤنڈیشن بیٹے کو سونپنے کی خواہاں
انجلینا جولی اپنی خیراتی فاؤنڈیشن بیٹے کو سونپنے کی خواہاں

  

لاس اینجلس(آن لائن) ہالی ووڈ اداکارہ اور فلم میکر انجلینا جولی اپنے سب سے بڑے بیٹے میڈوکس کو اپنی خیراتی فاؤنڈیشن سونپنے کی خواہاں ہیں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا کہ ان کا سب سے بڑا بیٹا میڈرکس ان کی جولی ، بٹ فاؤنڈیشن سنبھالے گا جو انہوں نے بارہ سال قبل قائم کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ میڈوکس امن فاؤنڈیشن کے ذریعے کمبوڈیا میں بے بس اور مستحق متاثرین کی معاونت کے مشن کو جاری رکھیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا بارے ان کی آنیوالی فلم میں ان کے بیٹے کے کام کرنے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔

مزید : کلچر