2014-15ء کے دوران پام آئل اور سویا بین آئل کی درآمد ات میں کمی

2014-15ء کے دوران پام آئل اور سویا بین آئل کی درآمد ات میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال2014-15ء کے دوران پام آئل اور سویا بین آئل کی ملکی درآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال2013-14ء کے مقابلے میں گذشتہ مالی سال کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں6.49 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سویا بین آئل کی ملکی درآمدات میں گذشتہ مالی سال کے دوران51.93 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے۔

مزید :

کامرس -