پاکستانی کپاس عالمی مارکیٹ میں مستحکم جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی

پاکستانی کپاس عالمی مارکیٹ میں مستحکم جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی ) پاکستانی کپاس عالمی مارکیٹ میں مستحکم جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی، غیرمعیاری ہونے کے باعث فی پونڈ قیمت تیرہ سینٹس پر آگئی۔کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کپاس 16سینٹس فی پونڈ کے حساب سے فروخت کی جانی تھی تاہم معیار کے طے کردہ اصولوں پر پورا نہ اترنے کے باعث 1کروڑ 30لاکھ گانٹھیں 78کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئیں۔ پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا کپاس پیدا کرنے والا ملک ہے۔
اس کے باوجود معیار میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کپاس کی مناسب دیکھ بھال سے معیار میں اضافہ ہوگا اور عالمی مارکیٹ میں اضافی قیمت میں فروخت ممکن ہوسکے گی۔

مزید :

کامرس -