مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کمی کر دی

مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کمی کر دی

  

لاہور ( این این آئی) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو،گھریلوسلنڈر120روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 480روپے کمی کر دی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھرنے کہا ہے کہ پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں لوگ ایل پی جی کو اپنی گاڑیوں میں استعمال کرتے ہیں اور یہ گرین فرینڈلی فیول سے جانا جاتا ہے۔ لیکن پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے۔ مہنگے سے مہنگے فیول کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ حتی کہ بحری جہاز بھی ایل پی جی کو فیول کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔لیکن حال ہی میں ایل پی جی کا راستہ روکنے کے لیے ایل پی جی کے گاڑیوں میں استعمال پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے اس پر عدالت کا فیصلہ نہ ہونے تک پابندی ختم کر دیاور پولیس اور ڈسٹرک گورنمنٹ کو سختی سے حکم جاری کیا کہ ایل پی جی کے کسی ڈسٹری بیوٹر اور ٹرانسپورٹرز کو ہراساں نہ کیا جائے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت کراچی 75روپے فی کلو، 850روپے گھریلو سلنڈر،لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 80روپے فی کلو ہوگئی۔

، 910روپے گھریلو سلنڈر،رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، اٹک ، 85روپے فی کلو970روپے گھریلو سلنڈر۔ میرپور آزاد کشمیر90روپے فی کلو، 1030روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 95روپے فی کلو، 1090روپے گھریلو سلنڈر۔ گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ 105روپے کلو، 1210روپے گھریلو سلنڈرہو گئی ہے۔

مزید :

کامرس -