عامر خان بیوی کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے،داتا دربار حاضری

عامر خان بیوی کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے،داتا دربار حاضری
 عامر خان بیوی کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے،داتا دربار حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اے پی پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ورلڈ چیمپئن باکسر مے ویدر سے مقابلہ کریں لیکن وہ شاید مجھ سے مقابلہ کرنے سے گھبراتا ہے۔ پاکستان آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مے ویدر جانتا ہے کہ میرے ساتھ اس کا مقابلہ اس کے کیریئر کا سخت ترین مقابلہ ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ وہ مجھ سے ہار جائے۔ اگر مے ویدر اسے آسان مقابلہ سمجھتا تو وہ کبھی کا میرے مقابلہ میں میدان میں اتر چکا ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ وہ پہلی بار اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان آکر بہت خوش ہیں۔ ان کا پاکستان میں قیام مختصر ہے لیکن آئندہ ماہ دوبارہ پاکستان آؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے اور میں یہاں کے نوجوان باکسر سے ملاقات کرکے انہیں اپنے تجربات سے مستفید کروں گا ۔انہوں نے داتا دربار پر حاضری بھی دی اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔