د ورہ سری لنکا کے دوران کھلاڑیوں کی بیگمات یا ان کی گرل فرینڈز ہمراہ نہیں جائینگی ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا فیصلہ

د ورہ سری لنکا کے دوران کھلاڑیوں کی بیگمات یا ان کی گرل فرینڈز ہمراہ نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے آئندہ ماہ دورہ سری لنکا کے دوران کھلاڑیوں کی بیگمات یا ان کی گرل فرینڈز ان کے ہمراہ نہیں جائیں گی۔ اس فیصلے سے یقینی طور پر تمام کھلاڑیوں کی پارٹنرز دکھی ہوں گی تاہم انوشکاکیلئے یہ خبر زیادہ دکھ کا باعث ہوسکتی ہے کیونکہ وہ اپنا بالی ووڈ شیڈول بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے شیڈول کی مناسبت سے ترتیب دیتی ہیں۔اس سلسلے میں بورڈ عہدیدار کا کہنا ہے کہ کھلاڑی تقریباً ایک ماہ سے بریک پر تھے، ایسے میں انہیں اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ہمراہ وقت گزارنے کیلئے کافی وقت مل چکا ہوگا، اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ سری لنکن دورے کیلئے منتخب ہونے والی ٹیم میں کھلاڑیوں کی اکثریت گزشتہ ماہ دورہ بنگلہ دیش کے بعد سے چھٹیوں پر تھی۔ اس دورے میں گرل فرینڈز اور بیگمات کے علاوہ کھلاڑی اپنے کوچ کی بھی شدید کمی محسوس کریں گے کیونکہ بی سی سی آئی تاحال ڈنکن فلیچر کا متبادل تلاش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
علاوہ ازیں ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری بھی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ کے موقع پر جوائن کریں گے۔ اس سے قبل وہ سکائی سپورٹس کے ہمراہ بطور تجزیہ کار ایشز کیلئے خدمات سرانجام دیں گے۔