وزارت داخلہ نے بھارت کو سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کلیئرنس دے دی

وزارت داخلہ نے بھارت کو سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کلیئرنس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان وزارت داخلہ نے آئندہ ماہ شیڈول آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے سلسلے میں بھارتی ٹیم کو کلیئرنس دے دی۔ میگا چیمپئن شپ 6 اگست سے کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پی بی ایس اے حکام نے میگا چیمپئن شپ میں شرکت کے حوالے سے غیرملکی ٹیموں کو کلیئرنس دینے پر وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آئی پی سی کے سیکرٹری سپورٹس اعجاز چوہدری کے تعاون پر ان کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ بھارتی کیوئسٹس تمام کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔