لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچز (آج)کھیلے جائیں گے

لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچز (آج)کھیلے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچز (آج) ہفتہ کو اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد پر کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ وکٹری الیون اور اکیڈمک الیون کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں خازان الیو ن کا مقابلہ ایڈمیشن الیون سے ہوگا، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر محمد ایاس نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں لیگ سسٹم کی بنیاد پر ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 18 اگست سے شروع ہونگے جبکہ فائنل مقابلہ 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی