جیت میں واضح فرق فیلڈنگ کا تھا : شاہد آفریدی
کولمبو (آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ میں فتح کے بعد کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اس جیت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں دوسرے میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز میں وائٹ واش کرینگے ، سیریز آنے والے ورلڈ ٹی 20کیلئے سود مند اور کھلاڑیوں کی سلیکشن میں مدد گار ثابت ہوگی ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں نے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے لیکن احمد شہزاد ، شعیب ملک اور عمر اکمل نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ اور کوچ نے فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دی ہے جو میچ میں واضح نظر آئی۔ انہوں نے کہا پاکستان سے سری لنکا جا کر میچ دیکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی وجہ سے بھی ٹیم کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔