ہما یونائیٹڈ کلب اور ملک سعاد اکیڈمی کے درمیان تین میچز کی سیریزشروع

ہما یونائیٹڈ کلب اور ملک سعاد اکیڈمی کے درمیان تین میچز کی سیریزشروع

اسلام آباد (این این آئی)ہما یونائیٹڈ کلب اسلام آباد اورملک سعاد اکیڈمی سوات کے درمیان تین میچز کی سیریز سوات میں شروع ہوگئی،دوسرا میچ آج ہفتہ کو جبکہ تیسرا میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا، ہما یونائیٹڈ کلب اسلام آباد کے ہیڈ کوچ صدیق بنگش نے کہا کہ ہما یونائیٹڈ کلب کی ٹیم ملک سعاد اکیڈمی کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کریگی کیونکہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے، ہما یونائیٹڈ کلب اسلام آباد ٹیم میں ایوب سعاد، حسن، علی اختر، محمند، فہد، سکندر، حمزہ، عبدالرحمن، سمیع مروت، انیق، دانیال، اوسامہ، رئیس، اکرام، جوشو اور ذاکر شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی