سکاٹ لینڈ میں کھیلے جانے والے گالف ٹورنامنٹ میں مقامی ہیرو پال لاؤری نے پہلا راؤنڈ جیت لیا

سکاٹ لینڈ میں کھیلے جانے والے گالف ٹورنامنٹ میں مقامی ہیرو پال لاؤری نے پہلا ...

ایڈن برگ (آئی این پی) سکاٹ لینڈ میں منعقد ہونے والے گالف ٹورنامنٹ میں مقامی ہیرو پال لاؤری نے پہلا راؤنڈ جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کے شروع سے ہی سکاٹش گالفر پال لاؤری چھائے رہے اور پہلے راؤنڈ میں شاندار برتری برقرار رکھتے ہوئے فرانسیسی گالفر رومین ویٹل سے ٹائٹل چھین لیا۔ پال لاؤری نے آخری 32 میچوں میں فتح سمیٹ کر سکاٹ لینڈ کا نام فخر سے بلند کیا۔ پال لاؤری نے پہلے راؤنڈ میں اپنے مدمقابل رومین ویٹل کو شکست سے دو چار کیا۔ اس سے پہلے پال لاؤری سکاٹ لینڈ کے لیے 8 بار یورپین ٹور جبکہ 1999ء میں اوپن چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی