امریکی ریاست ورجینیا میں چھوٹے قد کے گھوڑوں کا انوکھا تیراکی کا مقابلہ
ورجینیا (آئی این پی)امریکی ریاست ورجینیا میں چھوٹے قد کے گھوڑوں کا انوکھا تیراکی کا مقابلہ ہوا جسے دیکھ کر ہزاروں افراد محظوظ ہوئے۔ مقابلے میں ایک سو پچاس گھوڑوں نے حصہ لیا۔ ریاست ورجینیا کی انتظامیہ penning pony نامی گھوڑوں کا سالانہ مقابلہ پچھلے نوے سال سے منعقد کرا رہی ہے جہاں گھوڑوں کو تیراکی کے بعد نمائش کے لئے پیش کیا جاتا ہے اور ان کی خریداری سے ملنے والی رقم مقامی فائر بریگیڈ کو دی جاتی ہے۔
penning pony فیسٹیول کو دیکھنے ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں شائقین آتے ہیں۔