چین میں یہ شہری اتنے عجیب و غریب طریقے سے سیڑھیاں کیوں اتر رہے ہیں؟ مزاحیہ انداز کے پیچھے چھپی انتہائی دردناک وجہ

چین میں یہ شہری اتنے عجیب و غریب طریقے سے سیڑھیاں کیوں اتر رہے ہیں؟ مزاحیہ ...
چین میں یہ شہری اتنے عجیب و غریب طریقے سے سیڑھیاں کیوں اتر رہے ہیں؟ مزاحیہ انداز کے پیچھے چھپی انتہائی دردناک وجہ

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک جوان سال خاتون کے ساتھ برقی زینے پر پیش آنے والے خوفناک حادثے کے بعد چین میں لوگ برقی زینوں پر غیر معمولی محتاط رویہ اختیار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ لوگ ان مشینی زینوں سے کچھ گھبرائے ہوئے ہیں اور احتیاط کے مختلف انداز اختیار کر رہے ہیں۔ مقبول چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ Weibo پر اس احتیاط سے متعلق کچھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے

ایک تصویر میں ایک صاحب زینے کے آخری حصے پر قدم رکھنے سے بچنے کیلئے چھلانگ لگا کر آگے بڑھتے نظر آتے ہیں تو ایک خاتون زینے پر قدم رکھنے سے پہلے اس کے ابتدائی حصے کو اپنی چھڑی کی نوک سے ٹھونک بجا کر دیکھتی نظر آتی ہیں۔ اسی طرح ایک تصویر میں ایک صاحب ایک بچے کی انگلی تھامے اور ایک کو اٹھائے ہوئے زینے کے آخری حصے کو اپنےپ ائں سے بجا کر چیک کرتے نظر آتے ہیں۔ (یہی وہ حصہ تھا کے منہدم ہونے سے شیانگ لیوہان نامی خاتون ہلاک ہوئی تھیں)

مردوں کا کمزور ترین لمحہ کونسا ہوتاہے ؟جدید تحقیق نے کئی رازوں سے پر دہ اٹھا دیا

اگرچہ کچھ تصاویر تو احتیاطی اقدامات کو ظاہر کرتی ہیں لیکن کچھ تصاویر مزاح کی عکاس بھی نظر آتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایک دردناک حادثے کو مزاح کا موضوع بنا رہے ہیں ان کی بے حسی نہایت افسوسناک ہے اور اس مزاح پر مبنی تصاویر کو سوشل میڈیا کا افسوسناک ترین ٹرینڈ قرار دیا جا سکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس