مجھے نہیں لگتا کہ تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی قراردادیں پیش ہوں گی: خورشید شاہ

مجھے نہیں لگتا کہ تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی قراردادیں پیش ہوں ...
مجھے نہیں لگتا کہ تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی قراردادیں پیش ہوں گی: خورشید شاہ

  

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور مولانا فضل الرحمان کی اپنی اپنی سیاست ہے اور دونوں کو تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ کمیشن کے قیام کے وقت اٹھانا چاہئے تھا تاہم میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف کے خلاف منگل کو اسمبلی میں تحاریک جمع کرائی جائیں گی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ کاکہنا تھا کہ ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ایسے حالا ت پیداہوں کہ مسلم لیگ (ن) کیلئے مشکلات پیداہوجائیں تاہم ایسا نظر آ رہا ہے کہ دونوں جماعتیں منگل کے روز تحریک انصاف کے خلاف تحاریک جمع نہیں کرائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ سکھربیراج اپنی مدت سے 35سال سے زائدکاعرصہ گزارچکا ہے اور ستمبر میں اس کی مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں حفاظتی بندوں پرکافی کام ہواہے اس لئے سیلاب شدیدہونے کے باوجودپریشان کن صورتحال نہیں ہوگی۔

مزید : سکھر /اہم خبریں