پاکستان اور سری لنکا دوسرے ٹی 20 میچ میں آج مدمقابل ہوں گے
کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم سری لنکا کو کلین سویپ کرنے کا عزم لئے کل میدان میں اترے گی۔
2 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان سری لنکا کو شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر چکا ہے۔ پہلے میچ میں قومی کھلاڑیوں نے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں احمد شہزاد، عمر اکمل اور شعیب ملک کی دھواں دار بیٹنگ نے جہاں شائقین کے دل موہ لئے تھے تو وہیں سہیل تنویر اور انور علی نے بھی بہترین باﺅلنگ سے خوب داد وصول کی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔