گوجرانوالہپولیس کی کاروائی ،ملکواور ہنی گینگ کے 7 ارکان گرفتار

گوجرانوالہپولیس کی کاروائی ،ملکواور ہنی گینگ کے 7 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) سٹی پولیس آفیسرکیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کے احکامات کے پیش نظر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی انسپکٹر ملک عامر نے ڈویژنل ایس پی محمد ندیم کھوکھر کی زیر نگرانی اپنی ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلام عباس عرف ملکو اور ہارون آصف عرف ہنی گینگز کے سات خطرناک ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹے گئے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے، 60کویتی دینار، سات پسٹل ، چارموٹر سائیکل اور 06موبائل فونز برآمد کئے ہیں ۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں غلام عباس عرف ملکو ، محمد سفیان سکنہ سید پاک دھلے،نذیر سکنہ فیروز والا روڈ، محسن سکنہ نارووال، آصف ہارون سکنہ جنڈیالہ باغ والہ، عمر فاروق سکنہ پیپلزکالونی اور ا حمد رزاق سکنہ گھوڑ دوڑ روڈ شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سماج دشمن عناصر کے خاتمہ اور امن و امان کی صورت حال میں بہتری کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت ضلع بھر میں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اسی حکمت عملی کے تحت سٹی پولیس آفیسرکیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کے احکامات کے پیش نظر ایس پی سول لائنز محمد ندیم کھوکھر نے ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی انسپکٹر ملک عامر نے سب انسپکٹر محمد اختر ،اے ایس آئی انس بٹ، پروپز احمد عابد رشید ودیگران پرخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برؤئے کار لاتے ہوئے سائنسی آلات کی بدولت رہزنی کی وارداتیں کرنے والے دو گینگ کے سات ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں تیرہ وارداتوں کا انکشاف کیا ۔ملزمان نے دوران ابتدائی تفتیش بتایا کہ وہ بسواری موٹر سائیکل شہر و دیگر مضافات میں گھومتے اور موقع ملتے ہی شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتے ۔ خطرناک گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔ ملزمان کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ پیپلز کالونی کی کاوش کو سراہا ہے۔

ایس پی سول لائنز محمد ندیم کھوکھر نے اعلیٰ کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی انسپکٹر عامر ملک، اے ایس آئی انس بٹ و دیگران کو شاباش دی ہے ۔

مزید : علاقائی