جلد بازی میں بس پر سوار شخص سڑک پر گرنے سے شدید زخمی

جلد بازی میں بس پر سوار شخص سڑک پر گرنے سے شدید زخمی

لاہور(کرائم سیل)شالیمار کے علاقہ میں بس سے گر کر 35سالہ شخص شدید زخمی ،ہسپتال میں حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے زخمی نواز کے بھائی محمد علی سرور نے بتایا کہ سکا بھائی میڈیکل ریپ کا کام کرتا ہے اور شالیمار کا رہائشی ہے جبکہ وہ غازی آباد کے رہائشی ہیں ۔گزشتہ روز وہ گھر سے نکلا،اور دروغہ والہ سے شالیمار جاتے ہوئے بس کے پچھلے دروازے پر چڑھتے ہوئے اس کا پاؤں پھسل گیااور وہ سڑک پر آ گرا جہاں پیچھے سے آتی ہوئی موٹر سائیکل کی زد میں آ کر وہ شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی