گجرات:قتل کے مجرم کو 4اگست پھانسی دی جائیگی
گجرات (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں مقدمہ قتل کے مجرم غلام رسول ولد محمد روشن قوم گوندل سکنہ خانانہ تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہااولدین کو 4اگست 2015صبح ساڑھے چار بجے پھانسی دی جائے گی۔ مجرم کے خلاف تھانہ سٹی منڈی بہااولدین میں مقدمہ نمبر 451/2000زیر دفعہ 302/109در ج ہوا تھا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو موت کی سزا کا حکم سنایا ۔