کوٹلی لوہاراں : نصیر عرف چچاڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت پانچ ملزمان گرفتار

کوٹلی لوہاراں : نصیر عرف چچاڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت پانچ ملزمان گرفتار

کوٹلی لوہاراں (نامہ نگار) تھانہ کوٹلی لوہاراں نے ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں مطلوب بین اضلاعی نصیر عرف چچاڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیاہے اے ایس پی سید علی شاہ نے کوٹلی لوہاراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے سرکل میں ڈکیتی وراہزنی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب چچا گینگ جو پولیس کے لیے درد سر بن چکاتھا کیونکہ ملزمان وار داتیں کر کہ ضلع گوجرانوالہ فرار ہوجاتے تھے لیکن ایس ایچ او شاہد ڈھلوں اور سب انسپکٹر میاں شبیر نے انتہائی مہارت کے ساتھ اس گینگ کے سرغنہ ں نصیر عرف چچا ،محمد زاہد ۔عرفان حیدر ،بلال احمد ،رضوان ،نواز عرف ماماکوگرفتار کرلیا ہے جبکہ تمام ملزمان کاتعلق ضلع گوجرانوالہ سے ہے ملزمان کے قبضے سے مہران کاریں 2عدد ،موٹر سایکل 3عدد ،پستول 7عدد گولیاں 30عدد برآمد کرلی ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اس موقع پر اے ایس پی نے تھانہ میں عرصہ درازسے زیر التو مقدمات کوجلد نمٹانے اور تھانہ کے 22 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا حکم بھی دیا اس موقع پر سائل انیس بی بی ۔وارث علی ،عبدالکریم ۔محمداکرم ۔ رضوان ،زاید لطیف،محمداشرف ،محمد فیصل نے اپنے مسائل پیش کیے جن کے حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کی گئی اس موقع پر ایس ایچ او شاہد ڈھلوں ،چوہدری فضل محمود ،عبدالمنان سڈل،ملک اشرف ،ملک صاحب بہادر نمبردار بھی موجودتھے۔

مزید : علاقائی