بغیر اطلاع غیر حاضر ی ،ٹریفک وارڈن نوکری سے برخاست

بغیر اطلاع غیر حاضر ی ،ٹریفک وارڈن نوکری سے برخاست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی ) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک سیکٹرمال ٹو کے وارڈن نورزمان کو بغیر اطلاع غیر حاضر ی پر پرنوکری سے برطرف کرنے کا حکم جاری کردیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوتاہی اور ڈیوٹی میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔ سی ٹی او نے ٹریفک سیکٹرمال ٹو پر تعینات ٹریفک وارڈن نور زمان کو6 ماہ سے زائد بغیر اطلاع غیر حاضر رہنے کی بناء پر نوکری سے برخاست کردیا ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اور دورا ن ڈیوٹی شہریوں سے اپنا رویہ انتہائی نرم اور شائستہ رکھیں جبکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ۔

مزید :

علاقائی -