گوجرانوالہ:ٹرک اوررکشہ میں تصادم،بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی

گوجرانوالہ:ٹرک اوررکشہ میں تصادم،بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)تیز رفتار ٹرک اور موٹرسائیکل رکشہ کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک بچہ دم توڑ گیا ، بتایا جاتا ہے کہ سیالکوٹ کا رہائشی معظم علی گزشتہ روز بیوی پروشہ بی بی اور بچوں 8سالہ ساحل علی اور 6سالہ ثاقب علی کے ہمراہ موٹرسائیکل رکشہ میں سوار ہو کر وزیر آباد جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ کے قریب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے چاند گاڑی کو ٹکر ماردی جس سے چاند گاڑی میں سوار تمام اہلخانہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں پر ثاقب علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دیگر افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید : علاقائی