پانی والا تالاب ،خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق

پانی والا تالاب ،خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق

لاہور(کرائم سیل)رنگ محل کے علاقہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے متوفی کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے متوفی کے بھائی محمد جنید نے بتایا کہ وہ شرقپور کے رہائشی ہیں اور کئی سال سے یہاں کاروبار کر رہے ہیں جس کی وجہ سے رہائش یہاں تبدیل کر لی تھی اور عارضی طور پر رنگ محل کے علاقہ پانی والا تالاب میں رہتے تھے ۔گزشتہ روز صبح کے وقت 8 سالہ ثاقب مکان کی بالائی منزل پر واقع کمرے میں سو رہا تھا کہ مکان کی چھت ایک دھماکے سے نیچے گر گئی جس کی زد میں آ کر وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور متوفی کی نعش کو ملبے کے نیچے سے نکالا بعد ازاں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا جسے وہ تدفین کے لیے شرقپو ر لے گئے۔

مزید : علاقائی