لاپرواہ اورغیرحاضر رہنے والے پولیس کے 113 اہلکار وں کو سزائیں

لاپرواہ اورغیرحاضر رہنے والے پولیس کے 113 اہلکار وں کو سزائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرا ئم سیل )ایس پی ہیڈکوارٹرز عمر سعید ملک نے اختیارات سے تجاوز کرنے، غفلت لاپرواہی اورڈیوٹی میں عدم دلچسپی و نااہلی پر113اہلکاروں کو مختلف محکمانہ سزائیں دینے کا حکم دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن نے ایس پی ہیڈکوارٹرز کو ہدایت کی تھی کہ غیرحاضر اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ایس پی ہیڈکوارٹرز نے 5اہلکاروں کوبرخاست کر دیاجن میں کانسٹیبل اسحاق ،ذولقرنین، عباد ،ارشد شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ایس پی ہیڈ کوارٹررز نے کانسٹیبل وجیہہ الحسن کو جعلی سینئر پولیس آفیسر بن کر دیگر پولیس افسران کو فون کرکے مختلف سفارشیں کرنے پرنوکری سے برخاست کرنے کا حکم دیا ۔علاوہ ازیں 21اہلکاروں کو تنخواہوں میں کٹوتی، 08اہلکاروں کو سروس ضبطگی، 06اہلکاروں کی سالانہ تنخواہوں میں ترقی روکنے کے علاوہ 19اہلکاروں کو وارننگ دیتے ہوئے عرصہ غیرحاضری کو بلا تنخواہ کرنے کا حکم دیاجبکہ 59اہلکاروں کو وارننگ دیتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

مزید :

علاقائی -