ہئر،مخالف نے تلخ کلامی پرنوجوان الیکٹریشن کو ڈنڈوں سے مارڈالا

ہئر،مخالف نے تلخ کلامی پرنوجوان الیکٹریشن کو ڈنڈوں سے مارڈالا
 ہئر،مخالف نے تلخ کلامی پرنوجوان الیکٹریشن کو ڈنڈوں سے مارڈالا

  

لاہور(کرائم سیل) ہیئر کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر مخالف نے تشدد کر کے اور ڈنڈوں کی مدد سے کے وار کر 25سالہ الیکٹریشن کوجان سے مار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ،پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے ملزم کی تلا ش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق 25سالہ اعجاز الیکٹریشن تھا۔ گزشتہ روز اس کی علاقہ کے رہائشی معشوق مسیح سے معمولی تلخ کلامی ہو ئی جس نے مکوں اور ڈنڈوں کے وار کر کے اعجاز کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے اعجاز کو ہسپتال میں منتقل کیا لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی