حافظ آباد: تیز رفتا ر ٹرک کی ڈالے کو ٹکر،1 شخص جاں بحق ،دوسرازخمی

حافظ آباد: تیز رفتا ر ٹرک کی ڈالے کو ٹکر،1 شخص جاں بحق ،دوسرازخمی

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے نواحی گاؤں بیراں والہ کے قریب تیز رفتا ر ٹرک نے موٹروے پر ڈالہ کو ٹکردے ماری جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر106فیصل آباد کا رہائشی محمد شہباز ولد مظفر علی ڈالہ نمبری LRO-1534میں اپنے ساتھی محمد قدوس ولد محمد یوسف کے ہمراہ سوار ہوکر جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے ڈالہ کو ٹکر دے ماری ۔جس کے نتیجہ میں ڈالہ گاڑی موٹروے سے نیچے جا گری اور محمد شہباز موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد قدوس کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد داخل کروادیا گیا۔

مزید : علاقائی