ٹیچرز یونین کے مرکزی رہنما کو اجلاس بلانے پر ای ڈی او کی ڈسپوزل پر بھیج دیا گیا

ٹیچرز یونین کے مرکزی رہنما کو اجلاس بلانے پر ای ڈی او کی ڈسپوزل پر بھیج دیا ...

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کو اپنے سکول گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملتان روڈ لاہور میں 16جون کو اساتذہ کو درپیش مسائل پر پنجاب ٹیچرز یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد کروانے کی پاداش میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن لاہور کی ڈسپوزل پر بھیج دیا گیا۔ اس سے قبل مرکزی راہنما پنجاب ٹیچرز یونین محمد ظفر سندھو کو ٹرانسفر اور مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی کو اساتذہ پنجاب کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدو جہد کرنے پر ملازمت سے جبری ریٹائر کر دیا گیا تھا۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی عہدیداران جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار، عبدالقیوم راہی، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر نے اس انتقامی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرنے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے کچھ عناصر ایسے اقدامات سے اساتذہ پنجاب میں عدم تحفظ کی فضاء پیدا کرکے تعلیمی امن کو تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4