وزیر اعلیٰ کے مشیر خواجہ احمد حسان کا دورہ ء ایمرجنسی وارڈ پی آئی سی

وزیر اعلیٰ کے مشیر خواجہ احمد حسان کا دورہ ء ایمرجنسی وارڈ پی آئی سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) مشیر وزیرِ اعلی پنجاب اور چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی خواجہ احمد حسان نے گزشتہ روز پی آئی سی کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا ۔انھوں نے پروفیسر ندیم حیات ملک ہیڈ آف دی انسٹی ٹیوشن ،ڈاکٹر سہیل ثقلین میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں اور محنت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جو انھوں نے ایمرجنسی سروسز کی بہتری کے لئے کیں۔انھوں نے پی آئی سی کی نئی انتظامیہ کی طرف سے ایمرجنسی وارڈ میں سہولیات کی فراہمی کے لئے کئے گئے انتظامات کو بھی بہت سراہاجن میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات ، ویل چیئر ،سٹریچر، بستر ،ایئرکنڈشنر اور پانی کے کولر جیسی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔



خواجہ احمد حسان نے علاج معالجہ کی فراہمی کے بارے میں مریضوں سے خود معلومات حاصل کیں۔جنھوں نے علاج معالجہ کی فراہمی ، دوسری سہولیات اورڈاکٹروں، نرسوں اور عملہ کے رویے کے بارے میں اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔