سینئر صحافی اقبال قریشی کی صدر پریس کلب کے اعزاز میں عید ملن پارٹی

سینئر صحافی اقبال قریشی کی صدر پریس کلب کے اعزاز میں عید ملن پارٹی

لاہور (پ ر) معروف صحافی اور ماہنامہ ’’شارق‘‘ کے چیف ایڈیٹر اقبال قریشی کی جانب سے لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری اور پی یو جے (دستور) کے عہدیداروں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام اخبارات کے رپورٹرز، سب ایڈیٹرز اور متعدد سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام شرکا کی طرف سے اقبال قریشی کے جذبہ فروخ محبت واخلاص کی تعریف کی گئی اور جناب ارشد ارنصاری اور دیگر مقررین نے صحافی برادری کے مابین بہترین تعلقات کی فضا قائم کرنے پرزور دیا۔ تقریب کو خوشگوار بنانے کے لئے متعدد شرکاء تقریب نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرنے کے علاوہ اشعار بھی سنائے۔ تقریب کے اختتام پر ایک بار پھر اقبال قریشی سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ان کے خیالات کی تعریف کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4