مسلم لیگ(ن) ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

مسلم لیگ(ن) ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے درپے ہے اور دھاندلی کو چھپانے کے لئے ادھر اُدھر کی باتوں میں الجھا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو میٹرو کی نہیں صحت ، تعلیم کے شعبوں میں حکومتی توجہ کی ضرورت ہے میٹرو کے بہانے حکمران اپنی جیبیں بھر رہے ہیں آج پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم رہے

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دھاندلی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی قوم مسائل کے حل کیلئے عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے۔حکومت نے تاریخی دھاندلی کر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی مگر تحریک انصاف دھاندلی زدہ حکومت کے سامنے ڈٹ گئی۔ تحریک انصاف ایسا نظام انصاف لائے گی جس میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4