تاجروں پر ٹیکس ان کا معاشی قتل کرنے کے مترادفہے،میاں ایوب

تاجروں پر ٹیکس ان کا معاشی قتل کرنے کے مترادفہے،میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت نے تاجروں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ان کا معاشی قتل کرنے کی کوشش کی ہے حکومت نے ظالمانہ ٹیکس عائد کرنے کی انتہا کردی ہے جس کی وجہ سے تاجروں کو مجبور ہو کر ہڑتالیں کرنی پڑ رہی ہیں پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعت ہونے کے ناطے تاجروں کے جائز مطالبات پر ان کے ساتھ کھڑی ہے اس لئے ہم آج یکم اگست کی تاجروں کی ہڑتال کی مکمل حمائت کرتے ہیں

اور سمجھتے ہیں کہ تاجر برادری اپنے حق کے لئے جدوجہد کررہی ہے اور حکومت ان کے ساتھ بلاوجہ زیادتیاں کررہی ہے ۔میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ ہم تاجروں پر ھکومت کو زیادتی کرنے کی کھلی اجازت نہیں دے سکتے اس لئے تاجر برادری جب بھی اپنے جائز مطالبات کے لئے سڑکوں پر آئے گی تو پیپلز پارٹی ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4