بلوچستان ،8کمانڈروں سمیت44فرار ی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے

بلوچستان ،8کمانڈروں سمیت44فرار ی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے

  

کشمور( آن لائن ،اے این این)بلوچستان میں سرگرم مختلف کالعدم تنظیموں کے 8کمانڈروں سمیت 44فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے، ہتھیار ڈالنے والوں میں اہم کمانڈروں، گروہ مندوانی بگٹی ،محمد اقبال بگٹی ،مہراب رند ،غلام نبی بگٹی ،دوست محمد بگٹی،مسوانی بگٹی،باز خان بگٹی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 کمانڈروں سمیت44 فراریوں نے ۔کشمور چھاونی میں سیکیورٹی اہل کاروں کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں کالعدم تنظیم بی آر ایف، اور بی آر اے کے اہم کمانڈروں، گروہ مندوانی بگٹی ،محمد اقبال بگٹی ،مہراب رند ،غلام نبی بگٹی ،دوست محمد بگٹی،مسوانی بگٹی،باز خان بگٹی سمیت 44 فراری فراری شامل ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں نے کہا کہ ہم گمراہ تھے،اس لیے ہم ملک کے خلاف جنگ میں شامل ہوئے۔پہلے ان کو 20 ہزار روپے ماہانہ ملتے تھے بعد میں 5 ہزار روپے کردئیے گئے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم ملک کی خاطر پاک فوج کی مدد کے لیے تیار ہیں۔اب ہم چاہتے ہیں کہ امن کی جنگ میں شامل ہوجائیں تاکہ ہمارے بچے بھی تعلیم حاصل کرسکیں۔اور ملک و قومی کیلئے خدمات سرانجام دیں سکیں ۔

مزید :

صفحہ اول -