جنرل راحیل شریف کی مدبرانہ قیادت کو قوم سلام پیش کرتی ہے،اشرف عاصمی ایڈووکیٹ
لاہور ۔( پ ر )سپہ سالار جنرل راحیل شریف حیدرِ کرارؓ کی تلوار ہیں اور مودی کو نکیل ڈالنے پر پوری قوم جنرل راحیل کی شکر گزار ہے ضرب عضب کی کامیابی اور معاشی راہداری کے حصول کے لیے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج لازوال کردار ادا کر رہی ہے اِن خیالات کا اظہار مصطفائی جسٹس لائرز فورم انٹرنیشنل کے سربراہ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی نے کیا
ایڈووکیٹ نے نوشاہی قران مرکز لاہور میں شھدائے جنگ عضب پاک فوج کی یاد میں ایک عظیم روحانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ مصطفائی جسٹس لائرز فورم انٹرنیشنل کے دنیا بھر میں اراکین نے پاک فوج کو سلام عقیدت بھیجا ہے۔اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل کی مدبرانہ قیادت کو پوری پاکستانی قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔جنگ عضب کے شہداء پوری قوم کے سر کا تاج ہیں سیمینارسے ممتاز ماہر تعلیم میاں اکرم و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔